29 مئی 2015 - 10:52
انصار اللہ کے نمائندوں اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات جاری

یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور ظالمانہ جنگ کو رکوانے کے لئے عمان میں انصار اللہ کے نمائندوں کے علاقائي اور بین الاقوامی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور ظالمانہ جنگ کو رکوانے کے لئے عمان میں انصار اللہ کے نمائندوں کے علاقائي اور بین الاقوامی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

انصار اللہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انصار اللہ کا ایک وفد عمان میں موجود ہے جو سعودی عرب کے وحشیانہ اقدامات اور ظالمانہ جنگ کو متوقف کرنے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کررہا ہے۔ ذرائع‏ کے مطابق سعودی عرب کے بھیانک اور عظیم ظلم کے مقابلے میں یمنی عوام نے عظیم صبر صبر کا مظاہرہ کیا ہے اور تاریخ میں ایک بر پھر شمشیر پر خون کی فتح کو رقم کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲